پاکستان ٹریڈ ایکسپور اور سنگل کںٹری نمائش کا انعقاد، گوہر اعجاز مصر کا تین روزہ دورہ کریں گے

پاکستان ٹریڈ ایکسپور اور سنگل کںٹری نمائش کا انعقاد، گوہر اعجاز مصر کا تین روزہ دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز 9 سے 11 جنوری تک مصر کا دورہ کریں گے۔  

حکام کے مطابق قاہرہ میں پاکستان ٹریڈ ایکسپور اور سنگل کںٹری نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیر تجارت پاکستان ٹریڈ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے،  گوہر اعجاز افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سے باہمی تجارت بڑھانے پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیر تجارت ایکسپورٹ ، انڈسٹریل اور سرمایہ کاری پالیسی بارے تبادلہ خیال کریں گے حکام

کانفرنس میں اردن ، قطر سعودی عرب شرکت کریں گے۔ ٹریڈ کانفرنس میں پاکستان کے 100 سے زائد کاروباری افراد شریک ہو رہے ہیں۔

 گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک پاکستان کے اہم تجارتی پارٹنر ہیں، افریقہ میں پاکستان کی تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔