ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرسستا ہو گیا

ڈالرسستا ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا تھا۔

 مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔

 دوسری جانب کاروباری ہفتےکےپہلےروزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں 314پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،100انڈیکس 64829کی سطح پرپہنچ گیا۔ 

Ansa Awais

Content Writer