سردی کی لہر برقرار، بارش و برف باری کا امکان،درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے:محکمہ موسمیات

 سردی کی لہر برقرار، بارش و برف باری کا امکان،درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے:محکمہ موسمیات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج،درجہ حرارت6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔خشک سردی سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
موسم سے متعلق اگر بات کریں مجموعی صورتحال کی تو ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، شدید سردی کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں درجہ حرارت مزید  گرنے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں ہوائیں 18 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ سائیبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کہ آج کراچی کے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا فضائی معیار آج بھی متاثر رہا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اتوار کے روز بھی 35 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

  شدید دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات سے موٹرویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹرویز ایم 1 کو پشاور سے اسلام آباد تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹرویز ایم 2 کو ٹھوکر نیازبیگ سے ہرن مینار تک اور موٹرویز ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کیا گیا ہے۔