مہوش حیات نے باڈی گارڈز کیوں رکھے ہیں؟وجہ سامنے آ گئی

مہوش حیات نے باڈی گارڈز کیوں رکھے ہیں؟وجہ سامنے آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ باڈی گارڈز رکھ لیے ہیں۔

اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ مہوش حیات نے مبینہ طور پر سیاسی خبروں اور خود پر ہونے والی تنقید کے بعد باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مہوش حیات نے اپنی نقل وحرکت اور دیگر سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔

اداکارہ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اب وہ رکھے گئے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کے ساتھ ہی باہر جایا کریں گی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پراداکاراؤں پر الزام لگانے والے شخص پر مہوش حیات نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھاکہ ’سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی یہ 2 منٹ کی شہرت سے خوب لطف اُٹھایا ہو گا‘۔

علاوہ ازیں31 دسمبر کو سوشل میڈیاپر مہوش حیات نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس پر کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer