تبدیلی سرکار کا نیا وار، میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا

تبدیلی سرکار کا نیا وار، میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تبدیلی سرکار، مہنگائی کی سرکاربن گئی، غریب عوام کیلئے سستی میٹرو بس کی موجیں ختم،  پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے بڑھا دیا۔

پنجاب حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پرایک اور بوجھ ڈال دیا، پنجاب کابینہ نے میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپےاضافے کی منظوری دیدی، بزدار سرکار نے میٹرو بس کا کرایہ پہلے20 روپے سے 30 روپے کیا اب کرایہ 30  روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ نے کرایہ بڑھانے کی انوکھی منطق پیش کی تھی کہ جن روٹس پرمیٹرو بس چل رہی ہے، وہاں چنگ چی رکشہ 40 روپے جبکہ ویگن50 روپے تک کرایہ وصول کررہی ہے۔

وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرایہ بڑھانے سے سالانہ 2 بلین سے بھی کم رقم کی بچت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کردی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کرکے40 روپے کرنےکا فیصلہ سنا دیا، جس کی کابینہ نےمنظوری بھی دے دی۔

Sughra Afzal

Content Writer