(شاہد ندیم) لیسکو کے بائیس ہزار کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا، چیئرمین سینیٹ نے ملازمین کی مستقلی کے معاملے پر چودہ رکنی کمیٹی بنا دی۔
لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بائیس ہزار کنٹریکٹ ملازمین کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا، چیئرمین سینیٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چودہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر ملازمین کے مستقبل بارے فیصلہ کر کے پندرہ جنوری کو سینیٹ کو آگاہ کرے گی۔ کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر فدا محمد سفارشات مرتب کر کے سینیٹ میں پیش کریں گے۔
کمیٹی کا نوٹیفکیشن سنیٹ سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا ہے، کمیٹی میں سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر سراج الحق، سینیٹر مولوی فیض محمد، سینیٹر محمد علی خان، سینیٹر محمد اکرم، سینیٹر آغا شاہ زیب، سینیٹر مشاہداللہ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر سید محمد علی، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر نعمان وزیر خٹک شامل ہیں۔ جبکہ سینیٹر محمد ایوب کو بھی کمیٹی اجلاس میں خصوصی دعوت پر بلا لیا گیا ہے۔