لاہورہائیکورٹ: سالانہ تعطیلات ختم،کل سے معمول کے مطابق کام شروع ہوگا

لاہورہائیکورٹ: سالانہ تعطیلات ختم،کل سے معمول کے مطابق کام شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15 روزہ سالانہ تعطیلات ختم ہوگئیں۔ عدالت عالیہ میں کل 9 جنوری سےمعمول کے مطابق عدالتی امور نمٹائیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 9 جنوری سے معمول کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کےلیےلاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے پینتیس سنگل،بارہ ڈویژن اورتیس خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ آئینی، بینکنگ، سروسز، فیملی سمیت دیگر کیسز کے لئے بھی گیارہ بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس، جسٹس محمد یاورعلی، جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس سردار محمد شمیم خان کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس مامون رشید شیخ پرنسپل سیٹ پر19 فروری سے مقدمات سنیں گے۔ جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس محمد قاسم خان سترہ فروری تک کیسز کی سماعت کریں گے۔

پرنسپل سیٹ پر کیسز سننے والے ججز میں جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عبدالسمیع خان شامل ہیں. اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس جواد حسن، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت دیگر ججز بھی شامل ہیں۔

ملتان بنچ کے لئےچھ ڈویژن اور گیارہ سنگل مقدمات سنیں گے۔ فوجداری مقدمات کے لئے سات اور دیوانی کیسز کے لئے دس خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ جسٹس شاہد وحید ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سنیر جج کی حیثیت سےمقدمات کی سماعت کریں گے۔ راولپنڈی کےعلاقائی بنچ کے لئے آٹھ سنگل اوردو ڈویژن جبکہ بہاولپور کےعلاقائی بنچ کے لئے چارڈویژن اورپانچ سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔