ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابی دھاندلی پر پریس کانفرنس ،جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر گرفتار

 انتخابی دھاندلی پر پریس کانفرنس ،جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز  اور  رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاری پر ویڈیو بیان میں کہا کہ 8 فروری انتخابی دھاندلی کے دو سال مکمل ہونے پر عوامی پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن اس دوران ذمہ داران کو گرفتار کیا گیا۔

 منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی گرفتاری پیپلز پارٹی کی فسطائیت کا مظہر ہے، کارکنان پُرامن رہیں اور ادارہ نور حق پہنچیں۔

 دوسری جانب، گرفتار ہونے والے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کا ویڈیو بیان زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن جمہوری اور قانونی طریقے سے پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیا، ہم اپنے جمہوری حق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

 ادھر، پولیس نے بتایا کہ ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، جو بھی خلاف ورزی کرے گا قانون حرکت میں آئے گا۔

 پولیس نے کہا کہ جماعت اسلامی کے افراد الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیلیے جمع ہوئے تھے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا، تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔