اسرارخان:لاہور شہرمیں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستورتھم نہ سکا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 273 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔حادثات میں 310 افراد زخمی ہوئے107 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہواجبکہ 310 افراد زخمی ہوئے،107 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،203 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔