ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :  رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد

لاہور :  رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں بسنت کے تہوار کے دوران سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے پیشِ نظر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اہم بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد شہر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی اور مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ بسنت کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر اب تک 1700 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ شہر بھر میں پتنگ بازی کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

علاوہ ازیں شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی گارڈز استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کا تہوار 6 فروری سے 8 فروری 2026 تک منایا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت نے طویل عرصے بعد مخصوص ضابطہ اخلاق کے تحت بسنت کی اجازت دی ہے، جس کے مطابق صرف حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔