ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : ایک اور ڈمپر نے 3 افراد کی جانیں لے لیں

کراچی : ایک اور ڈمپر نے 3 افراد کی جانیں لے لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی ، پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

 واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔