ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری، نیا ہدایت نامہ جاری

طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری، نیا ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:لاہور،کراچی ،اسلام آبادایئرپورٹس کی حدودمیں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

جاری نوٹم میں کہا گیا تینوں ایئرپورٹس کے100ناٹیکل میل ایریامیں جی پی ایس سگنل کی رپورٹ ہوئی،اے ٹی سی نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردی۔
کراچی اورلاہورانفارمیشن ریجن کےدیگرعلاقوں میں بھی جی پی ایس سگنل دشواری رپورٹ ہوئی ،تمام پائلٹ تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری بارےفوری اےٹی سی کورپورٹ کریں۔
فریکوئنسی مداخلت کےدوران پروازنیویگیشن کےمحفوظ و مؤثر تسلسل کیلئےضروری اقدامات کریں،نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کیلئے مطلع کریں۔
جی پی ایس سگنل میں مداخلت و دشواری طیاروں کو فلائٹ کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ،جی پی ایس سگنل دشواری سےپروازوں کےروٹ سےہٹنےکےسبب مسائل پیداہوتےہیں۔