ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بائیڈن کی یادداشت ٹھیک نہیں، ٹرمپ نے خفیہ معلومات تک رسائی روکدی

بائیڈن کی یادداشت ٹھیک نہیں، ٹرمپ نے خفیہ معلومات تک رسائی روکدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی روک دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر کے سابق صدر کی خفیہ دستاویز تک رسائی میں رکاوٹ کھڑی کردی۔

اب جو بائیڈن کو روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بریفنگ بھی نہیں دی جائے گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کی یادداشت بہت خراب ہے۔ حساس معلومات کے معاملے میں وہ اپنے بہترین برسوں میں بھی قابل اعتماد نہیں تھے۔

اپنا مشہور فقرہ دہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ !You're fired, Joe