NA75سے سابق ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

NA75سے سابق ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 سابق ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دانیال عزیز کو ساڑھے 12 بجے شکر گڑھ سے گرفتار کیا گیا،دانیال عزیز کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس کے ناکے پر دانیال عزیز کو روکا گیا جہاں سے اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دانیال عزیز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

 یاد رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے مبمر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم ، الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔