اضافی نفری، پولنگ سٹیشنوں پرسکیورٹی کیمرے، الیکشن مکمل پر امن ہو گا، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا۔ ہمارے انتظامات مکمل ہیں۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج 8 فروری کو   پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح  کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر مین الیکشن انتہائی پر امن طریقہ سے کروانے کے انتظامات مکمل ہین۔  چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

اضافی نفری اور پولنگ سٹیشنوں پر کیمرے

محسن نقوی نے بتایا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اورتمام حساس پولنگ سٹیشن پر کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔ الحمد اللہ الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،اللہ خیر کرے گا۔

ڈرنے کی ضرورت نہیں

  محسن نقوی نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا ، انشاء اللہ شہریوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔ ووٹ ڈالنا لوگوں کا حق ہے،ڈرنے کی ضرورت نہیں،جہاں تک ممکن ہوا،عوام کا تحفظ کریں گے