ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی خطرناک قیدیوں کو کچہری لانے والی گاڑیوں کی حالت مخدوش ہو گئی, اتنے میں قیدی گاڑی کا فرش توڑ کر فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث قیدی کو نعمان اخلاق کچہری پیشی پر لایا گیا تھا ، رش کی وجہ سے گاڑی رکی تو قیدی گاڑی کا فرش توڑ کر فرار ہوگیا ۔
پولیس نے غفلت برتنے پراپنے ہی پیٹی بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، اے ایس آئی الیاس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاگیاہے،قیدی کے بھاگنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جس کی ایف آئی آر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔