سرکاری ملازمین پر سپیشل الاؤنس کی نوازشات

سرکاری ملازمین پر سپیشل الاؤنس کی نوازشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعود بٹ: ایک طرف نجکاری کا رونا تو دوسری طرف سپیشل الاؤنس کی نوازشات، نیسپاک نے شدید مالی بحران کے باوجود ملازمین کیلئے سپیشل الاؤنس فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین کو 4 ہزار سے 16 ہزار تک کے سپیشل الاؤنس فراہم کئے گئے ہیں۔ ایڈوائزر، ایڈمن آفیسر، اکاؤنٹس آفیسر، آئی ٹی ایکسپرٹ کو سپیشل الاؤنس، مینجر انٹرنل آڈٹ، منیجرز اکاؤنٹس، جونیئر ایکسپرٹ، آفس منیجر کو سپیشل الاؤنس جبکہ ڈیلی ویجز کو بھی الاونس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

وفاقی حکومت شدید مالی مسائل کی وجہ سے نیسپاک کی نجکاری کرنے کی خواہاں ہے، اس صورتحال میں الاؤنس کی فراہمی نے نئے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کے الاؤنس کی مد میں محکمہ خزانہ سے ایک ارب 93 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کیلئے اضافی الاؤنس مانگا ہے۔

 سیکرٹری پرائری ہیلتھ کیپٹن ( ر) محمد عثمان نے اس حوالے سے سمری ارسال کر دی ہے۔ ہارڈ ایریا کے اینتھیزیا کے ڈاکٹر کو ڈیڑھ لاکھ اضافی الاؤنس ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے سمری پر ورکنگ شروع کر دی ہے، محکمہ خزانہ نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کو سپیشل الاؤنس دینے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔