ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا مشہود کو نیب سے کلین چٹ مل گئی

رانا مشہود کو نیب سے کلین چٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف یوتھ فیسٹیول بے ضابطگی کے حوالے سے بڑی خبر، نیب لاہور نے عدم شواہد کی بنیاد پر رانا مشہود کے خلاف تفتیش بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رانا مشہود احمد خان خلاف سپورٹس بورڈ کیس میں انویسٹی گیشن کی تفصیلات چیئرمین نیب کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر وائس چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی اور چیئرمین آرگنائزنگ باڈی تعینات رہے۔ 2013-14 کے یوتھ فیسٹیول میں رانا مشہود صوبائی وزیر سپورٹس اور یوتھ افیئرز تھے۔

نیب لاہور کو رانا مشہود کے خلاف سپورٹس فیسٹیول میں بے ضابطگی کے ثبوت نہیں ملے سکے۔ ذرائع کے مطابق رانا مشہود کے علاوہ سابق ڈی جی سپورٹس سمیت دیگر پر بے ضابطگی کا کیس چلایا جائے گا۔