علی رامے: پنجاب میں سرکاری نرخوں سے ہٹ کر ٹھیکے دینے کا انکشاف، سرکاری نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ قومی خزانے کو 2 ارب 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے دو مالی سالوں میں یہ بڑی بے ضابطگی پکڑی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈٹ جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے تعمیراتی کاموں پر سرکاری نرخوں کو مختلف کاموں میں نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی نشاندہی پر ایوان وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ہونیوالی نشاندہی پر کارروائی جاری ہے اور جن محکموں نے یہ محکمہ خزانہ کے طے کردہ نرخناموں کو نظر انداز کیا اُن پر قانونی کارروائی ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر محکموں نے کیبنٹ سے منظوری لی ہوگی تو آڈٹ حکام کو متعلقہ دستاویزات فراہم کردی جائیں گی جبکہ متعلقہ منصوبوں سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔