(جمال الدین جمالی) کینٹ کچہری عدالت، شالیمار میں آشنا کے ساتھ مل کر شوہر امام مسجد آصف یوسفی کے قتل میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع، مقدمہ میں ملوث مقتول کی بیوی نادیہ عرف علشبہ اور آشنا اشرف عرف عثمان کو عدالت پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شالیمار میں آشنا کے ساتھ مل کرامام مسجدشوہرکوقتل کرنے کا کیس میں مزید پیشرفت ہوئی، کینٹ کچہری میں ملزمان نادیہ، اشرف کوپیش کیاگیا،عدالت نے ملزمان کےجسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی،جوڈیشل مجسٹریٹ علی اکبر نے قتل کیس پر سماعت کی،تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کرتے بتایا کہ ملزمان سے چھری ، خون آلود کپڑے برآمد کر لیےہیں،عدالت نےاستفسار کرتے ہوئے کہا اتنا بڑا ظلم، تم نے امام مسجد کو قتل کیوں کیا؟
گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا آصف یوسفی کا قتل انکی بیوی کیساتھ مل کر کیا،مقتول کی بیوی کے ساتھ بس میں دوستی ہوئی،مقتول کی بیوی نے کہا کہ شوہر کو قتل کرو شادی کرلوں گی،ملزم اشرف عثمان کا کہناتھا کہ وقوعہ کے روز گھر میں چھپ کر بیٹھا رہا، عدالت نے مقتول امام مسجد کی بیوی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ملزم تمہارا دوست ہے؟
بعدازاں تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش اور آلہ قتل اینٹ برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جاٸے ۔
واضح رہے گزشتہ دنوں شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقتول امام مسجد کی بیوی کے ساتھ مل کر امام مسجد کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کے انکشاف پر ملزمہ نادیہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف اور نادیہ نے پہلے مقتول کے سر پر اینٹیں ماریں اور پھر اشرف نے مقتول کی گردن پر چھری چلائی جبکہ ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ آج حاصل کیا جائے گا، ملزمان نے اپنا ناجائز تعلق چھپانے کے لئے امام مسجد کو قتل کیا تھا ۔