(سٹی42) بھارتی فلم انڈسٹری کی اور ٹی وی اداکارہ کو فحش فلمیں بنانے اور ان کو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسڑی کی مشہور اداکارہ کو پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور ان کو وئب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا، بھارتی پولیس نے کہنا تھا کہ اداکارہ نے متعدد فلمیں بنائیں اور بعدازاں ان کو ایک پورٹل میں اپ لوڈ کیا،انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ان کو دیکھنے کا معاوضہ لیاجاتا، پولیس نے مزید اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا گیا علاوہ ازیں دیگر 5 افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اداکارہ کو ممبئی کے پوش علاقے سے گرفتار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے 87 فحش ویڈیوز بناکر ایک پورٹل پر ڈالی ہیں جہاں انہیں دیکھنے کا معاوضہ دینا پڑتا ہے۔اس میں ملوث تمام افراد کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا جہاں فیصلہ سنایاجائے گا۔
پولیس نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فحش فلمیں بنانے والا ایک گروہ ہے جو 3 افراد کی جانب سے فحش فلموں میں کام کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی درخواست دینے کے بعد بے نقاب ہوا۔
واضح رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔اداکارہ ’دال میں کچھ کالا ہے‘’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں، جبکہ وہ کئی بھارتی ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں۔