کرونا وائرس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کی سکریننگ کا عمل مکمل

کرونا وائرس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کی سکریننگ کا عمل مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہورسمیت پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے چائنیز اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر معمور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کی سکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

 ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ عمرشیخ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس پر آنے والے ہر چائنیز کی سکریننگ مکمل کرکے منزل پر بھجوایا جارہا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ملکر مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز اور انکی سکیورٹی پر معمور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کی سکریننگ کا عمل شروع کیا گیا۔

 ڈی آئی جی ایس پی یوعمرشیخ کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 4 ہزار چائنیز کی سکریننگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 9 ہزار سے زائد اہلکاروں کی بھی سکریننگ کی گئی صرف ملتان میں ایک مشتبہ چائنیز کو ہسپتال داخل کروایا گیا جس کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس ثابت نہیں ہوا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مختلف ائیرپورٹس پر آنے والے چائنیز کا تھرمل مشین کے ساتھ چیک اپ کیا جارہا ہے اور اب تک دوسوستتر چائنیز کی ائیرپورٹس پرسکریننگ کی جاچکی ہے۔

 ڈی آئی جی ایس پی یو کا کہنا مزید کہنا تھا کہ تمام چائنیز اور سکیورٹی پرمعمور جوانوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer