پنجاب حکومت کا چار محکموں میں نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا چار محکموں میں نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے چار محکموں میں نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بزدار حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے حرکت میں آگئی،محکموں کے افسروں کے ردو بدل کے روایتی کام پر عمل درآمد شروع کردیا۔ حکومت پنجاب نے چار محکموں کے نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق چار سیکرٹریوں کی سٹاف کالج منظوری کے بعد پنجاب میں چار محکموں کے سیکرٹریوں کی اسامیں خالی ہو رہی ہیں ۔ ان میں سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ، سیکرٹری انرجی کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، سیکرٹری ماحولیات سائمہ سعید، اور سیکرٹری معدنیات حسن اقبال کو وزیر اعلی ٰپہلے ہی نیشنل منیجمنٹ کورس کرنے کی اجازت دے چکے ہیں اور ان چاروں سیکرٹریوں کو کورس پر جانے کے بعد او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے اور ان کی جگہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے دو سیکرٹریوں کے لئے نام ارسال کر دیئے ہیں۔

 بھیجے  گئے ناموں  میں گریڈ 21 کے ڈی ایم جی افسر کیپٹن (ر) جا وید اکبر اور گریڈ 20 کے ڈی ایم جی افسر اسد اسلام ماہنی  شامل ہیں۔ان بھیجے گئے ناموں کے دو محکمے حوالے کیے جائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer