موٹرسائیکل سوار خواتین کوحادثات سے بچانے کیلئے ٹریفک پولیس کی اہم کاوش

موٹرسائیکل سوار خواتین کوحادثات سے بچانے کیلئے ٹریفک پولیس کی اہم کاوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان نذیر) سٹی ٹریفک پولیس نےموٹرسائیکل سوارخواتین کوحادثات سےبچانے کےلئےآگاہی مہم کا افتتاح کر دیا، سی ٹی او لاہورکا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چین میں دوپٹہ یا کپڑا پھنسنے سے خواتین حادثات کا شکارہورہی ہیں۔

موٹرسائیکل سوار خواتین کوحادثات سے بچانے کیلئے لاہورٹریفک پولیس کی اہم کاوش، خواتین کی حفاظت اورکم عمر ڈرائیورز کی روک تھام کےلئے آگاہی مہم شروع کر دی، سی ٹی اولاہورلیاقت علی ملک نے لبرٹی مارکیٹ میں رکشوں پرفلیکسز آویزاں کرکے مہم کا آغاز کیا۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کے چین کور نہ ہونے سےدوپٹہ یا کپڑا پھنسنے سے حادثات رونما ہوتے ہیں، خواتین میں آگاہی سے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکتی ہے۔

چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نےٹریفک پولیس کےاقدام کوسراہتے ہوئےکہا کہ رکشہ یونین مہم میں بھرپور حصہ لے کرحادثات کی روک تھام میں کردار ادا کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer