ویمن آن ویل منصوبہ کی قرعہ اندازی،وزیرایکسائزکی سربراہی میں کمیٹی قائم

ویمن آن ویل منصوبہ کی قرعہ اندازی،وزیرایکسائزکی سربراہی میں کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آصف جعفری:ویمن آن ویل کی قرعہ اندازی کے لیے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ بیلٹنگ کمپیوٹرائزڈ ہو گی، شفافیت قائم رکھنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

خواتین میں کم قیمت پر موٹر سائیکلیں دینے کی سکیم کی قرعہ اندازی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کچھ روز قبل ان خواتین کے کوائف کی تصدیق کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی۔ قرعہ اندازی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے چیرمین وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبی اشجاع الرحمن ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری نامزد کیے گئے ہیں اسکے علاوہ سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیبارٹمنٹ، ڈائریکٹرز جنرل سٹیٹیجک ریفارمز یونٹ، بیک آف پنجاب کا نمائندہ،مسز فوزیہ وقار، چیرپرسن پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن اور مس فضہ فرہاں کمیٹی کی ممبرز ہیں کمیٹی کا قرعہ اندازی کو شفاف طریقے سے کروانا ہے۔ قرعہ اندازی کمپیوٹرائزڈ ہو گی اور میڈیا کے سامنے قرعہ اندازی کی جائے گی۔