ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عابدشیرعلی پارلیمنٹ مین واپس آگئے

Abid Sher Ali, City42, Ex Water and Power minister, Senator
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  سابق وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ 8  فروری 2024 کے  الیکشن میں قومی امبلی کی نشست پر ہار گئے تھے۔ 

مسلم لیگ نون نے اپنے سینئیر رہنما عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر عابد شیر علی کو سینیتر بنوانے کا فیصلہ کر کے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو ان کے مقابل کسی نے کاغذات نامزدگی نہین دیئے۔ کاغذات جمع کروانے کا وقت ختم وہنے کے بعد عابد شیر علی کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔ ان کے انتخاب کا رسمی نوٹیفیکیشن بعد میں ہو گا۔

عابد شیر علی سے پہلے مسلم لیگ نون نے فیصل آباد سے ہی آٹھ فروری کا الیکشن ہار جانے والے سینئیر رہنما رانا ثنا للہ کو بھی سینیٹ کی رکنیت دلوا دی تھی۔ رانا ثنا اللہ سینیٹ مین نشست دستیاب ہونے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیاسی مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، وہ ابھی بھی اسی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ 

آج سینیت کی نشست ملنے کے بعد نسبتاً نوجوان سیاستدان عابد شیر علی کی پارلیمانی سیاست میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام دورانیہ میں بھی سیاست سے عملا! باہر بیتھ گئے تھے۔ انہوں نے کچھ عرصہ انگلینڈ مین بھی گزارا جب انہین پی ٹی آئی کی انتْامی کارروائی کا زیادہ خطرہ تھا۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے آج عابد شیر علی کے بلامقابلہ انتخاب کو عرفان صدیقی کے انتقال کی صورت میں نمایاں نقصان کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی سیاست کو آگے بڑھانے کے لئے بہتر قرار دیا۔

معروف مصنف، کالم نگار، ماہر تعلیم اور تجربہ کار سیاست دان سینیٹر عرفان صدیقی رواں ماہ کے شروع میں سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ عرفان صدیقی  پاکستان مسلم لیگ نون  کی ایک ممتاز دانشور آواز تصور کئے جاتے تھے۔انہوں نے سابق  وزیر اعظم  نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قومی امور کے طور پر خدمات انجام دیں اور ادب اور صحافت کے لیے ان کی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

2021 میں سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے، عرفان صدیقی ایوان بالا میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی سربراہی کر رہے تھے۔  ان کی فصاحت، بلاغت اور اصولی سیاسی موقف کی وجہ سے ان کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا تھا۔

 ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی جس سے ضمنی انتخاب ہوا جس میں اب عابد شیر علی منتخب ہو گئے ہیں۔

آج  بلامقابلہ کامیابی کے ساتھ، توقع ہے کہ شیر علی آنے والے دنوں میں سینیٹ کے فلور پر اپنے پرانے تند انداز سے مخالفوں خصوصاً پی ٹی آئی پر طنز کے نشتر چلاتے نطر آئیں گے۔