ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کے نام سے ٹیکس گزاروں کو غلط ٹیکس ریٹرن ایس ایم ایس جاری

ایف بی آر کے نام سے ٹیکس گزاروں کو غلط ٹیکس ریٹرن ایس ایم ایس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف بی آر کے نام سے ٹیکس گزاروں کو غلط ٹیکس ریٹرن ایس ایم ایس جاری کیے گئے 

 ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا   ٹیکس گذاروں کو ٹیلی کام کمپنیوں نے تکنیکی خرابی کے باعث ایس ایم ایس جاری کیے ۔آخری تاریخ گزرنے کے بعد موصول پیغامات سرکاری نہیں ہیں ۔

ایف بی آر نے پی ٹی اے کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

 ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی تکنیکی غلطی سے غیر مجاز پیغامات جاری ہوئے۔ ٹیکس دہندگان کو درست اور واضح معلومات فراہم کرتے رہیں گے ۔پیغامات ٹیلی کام آپریٹرز کی غلطی سے بھیجے گئے۔

شہریوں کی شکایات کے بعد ایف بی آر نے فوری انکوائری شروع کر دی۔