ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پچیس دن کی دلہن کا قتل ، قاتل گرفتار

Crimes against women, gender based violence, City42, woman murdered, tortured to death
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پچیس دن کی دلہن کے قتل کا المناک واقعہ سامنے آنے سے علاقے بھر نے گہرے دکھ کی چادر اوڑھ لی۔

 سیالکوٹ میں مراد پورکے علاقہ میں نوبیاہتا دلہن قتل ہو گئی۔ اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق شوہر نے مبینہ طور پر شدید  تشدد کیا جس سے پچیس روز پہلے شادی ہو کر آئی ہوئی دلہن سسرال میں جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ پینتیس سالہ نبیلہ کی کاشف نامی شخص سے پچیس روز قبل شادی ہوئی تھی ۔

مقتول دلہن  کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس منتقل کر دیا گیا

 مقتولہ کی والدہ  نے تھانے میں داماد پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، پولیس نے  دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

شوہر  کاشف کو پولیس نے حراست میں لے لیا  ہے۔ دلہن کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا، مقدمہ قتل کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔