ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا کے صدر پرابوو و سوبیانتو کوپاکستانی فضائی حدود میں آتے ہی جے ایف 17 سکواڈرن کی سلامی

JF 17 Thunder, Indonecian President, City42 , PAF Squadran
کیپشن: پاکستان ائیرفورس کے چھ جے ایف 17 طیاروں نے آج شام پاکستان کا دورہ کرنے والے انڈونیشیا کے صدر کو پاکستانی فضائی حدود مین خوش آمدید کہا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  برادر ملک انڈونیشیا کے صدر  پرابوو و سوبیانتو (Prabowo Subianto)  پاکستان کے دورہ کے لئے آئے تو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کے طیارے کو پاکستان  ائیر فورس کے مایہِ  ناز جے ایف17 تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی۔
صدر پرابووو سوبیانتو نے 20 اکتوبر 2024 کو انڈونیشیا کے صدر بنے تھے، اور یہ ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 
 آج (8 دسمبر 2025) کو صدر پرابوو وسوبیانتو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔  صدر کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود مین داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے سکواڈرن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں  کے سکواڈرن نے انڈونیشیا کے صدر انڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کو فضائی سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے سکواڈرن کے لیڈر نےانڈونیشیا کے صدرکا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی اپنے چھ طیاروں کے ساتھ حفاظتی  حصار میں لے کر ریڈیو پر رابطہ کیا اور مہمان صدر کو  پرجوش انداز سے خوش آمدید کیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے ریڈیو پر اپنے استقبال کا جواب دیا ور اپنے فقید المثال استقبال پر  پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورپاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔

پاکستان کی فضا میں پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اوربھائی چارے کا ثبوت ہے۔

پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کے رہنماؤں  کو فضائی سلامی پیش کر نا جذبہِ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔