سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔ انٹربینک میں ڈالر 280.42 روپے سے کم ہوکر 280.41 روپے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے 281.45 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 35 پیسے اضافے سے 329.56 روپے، برطانوی پاؤنڈ 27 پیسے اضافے سے 377.41 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے اضافے سے 77.30 روپے، سعودی ریال 5 پیسے مہنگا ہوکر 75.44 روپے کا ہوگیا۔