ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کی تجاویز تیار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کی تجاویز تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کی تجاویز تیار کرلی گئیں ۔

ذرائع  کے مطابق وزارت تجارت کی سمری منظوری کے لیےکل ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ترامیم کامقصد اصل اوورسیز پاکستانیوں کوسہولت اورغلط استعمال روکنا ہے۔بیگیج،گفٹ،ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیموں میں یکسانیت کی تجاویز  دی جائیں گے ۔ 

استمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد میں کرپشن کےخطرات کوکم کیاجائے گا۔کمرشل درآمدمیں کرپشن خطرات کوپری شپمنٹ، پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن سے روکاجائےگا۔معیاری کنٹرول،واضح درآمدی قواعدسے شفافیت،انڈسٹری کی ترقی کوفروغ دیا جائےگا۔

مقصد درآمدات کے غلط استعمال پر قابوپانا ہے۔ اس کےساتھ ساتھ مقامی مینو فیکچرنگ، عالمی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔وینڈرڈیولپمنٹ، ٹیرف اسٹرکچراور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سے متعلق بھی تجاویز ہیں۔ 

اس وقت کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر40 فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے۔گاڑیوں کی درآمد پرڈیوٹی کوہرسال بتدریج کم کیاجائے گا۔