ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی

بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی۔

کوئٹہ سے خبر آ رہی ہے کہ  وزیراعلیٰ سرفراز احمد  بگٹی نے الیکشن کمیشن  میں اپیل دائر کردی ہے جس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔ 

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ   وزیراعلی سرفراز  احمد بگٹی نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات موئخر کرنے کی اپیل کردی  ہے۔  انتخابات ملتوی کرنے کی وجہ  کوئٹہ  میں لاء  اینڈ آرڈر  کی نازک صورتحال  کو قرار دیا ہے اور بتایا کہ کہ اس علاقہ میں انٹر نیٹ  کی سروس بھی سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بند ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے الیکشن کمیشن کو اپنی درخواست مین بتایا کہ سارے صوبے میں  3سال پہلے  بلدیاتی  انتخابات  ہوئے  اوربلدیاتی  اداروں  کی معیاد  مکمل ہونے  میں صرف  9 مہینے  باقی ہیں۔ صرف کوئٹہ مین سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات اب تک ممکن نہیں ہو سکے تھے۔ اب  بھی امن و امان کی سورتحال ایسی نہیں کہ دارالحکومت میں عوام کو برے پیمانے پر سیاسی سرگرمیوں، اجتماعات اور  انتخابی مہم چلانے جیسی سرگرمیوں میں جانے کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

 الیکشن کمیشن  کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن  نے کوئٹہ  میں بلدیاتی  انتخابات کے انعقاد  سے متعلق  تمام ٹیکنیکل انتظامات  مکمل کرلئے ہیں۔  بلدیاتی انتخابات کیلئے  آج سے  بیلٹ  پیپروں  کی پرنٹنگ  کا عمل  بھی شروع ہوگیا ہے۔سکیورٹی سے متعلق تمام انتظامات صوبائی ھکومت کو کرنا ہیں۔ سکیورٹی کے ضمن میں سنگین مسائل سامنے آ رہے ہیں۔