ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2021 کا بلیک آوٹ؛نیپرا کا نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو ڈھائی ،ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ

2021 کا بلیک آوٹ؛نیپرا کا نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو ڈھائی ،ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چارسال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی  پر نیپرا نےنیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کوذمہ دار قرار دےدیا 

 نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر، ڈھائی، ڈھائی کروڑروپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کردیا ۔
 فیصلے کے مطابق نو جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا۔نیشنل گرڈکمپنی، سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔سال 2021،2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ 
دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں ۔نیپرا نے بلیک اوٹ کےمعاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔سماعت کے دوران نیشنل گرڈ کمپنی، سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ۔

سماعت میں دونوں کمپنیوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔نیپرا  نے  دونوں کمپنیوں  کو پندرہ روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔