ویب ڈیسک : ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس سے فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 43 ہزار ، 762 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام کے سونے کا بھاؤ 1372 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ ، 80 ہزار ، 454 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 214 ڈالر پر پہنچ گئی۔
واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔