علی ساہی :اوورچارجنگ،قانونی معاونت اورٹریفک پولیس کے ناروا رویے کے حوالے سے شکایات کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شکایات سیل قائم کردئے گئے۔
کمپلینٹ سیلز میں ہر ریجن میں ڈی ایس پی رینک کا افسر فوکل پرسن مقرر کردیا گیاہے جہاں شہری اور ٹرانسپورٹرز وارڈنز کے رویے کے حوالے سے شکایات کرسکیں گے،اس کے علاوہ چالانز اور لائسنس سمیت ٹریفک پولیس سے متعلقہ تمام شکایات بھی درج کروائی جاسکیں گی۔
شکایات سیلز کاقیام موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے بعد شکایات کی بڑھتی ہوئی تعدادپر عمل میں لایا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ فوکل پرسنز متعلقہ ڈی پی اوز اور سی پی اوز کے ماتحت کام کریں گے،فوکل پرسنز سے ٹرانسپورٹرز اور شہری قانونی معاونت کے لئے مدد لے سکیں گے،اس کے علاوہ شہری اور ٹرانسپورٹرز وارڈنز کے روپے کے حوالے سے شکایات بھی کرسکیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق چالانز اور لائسنس سمیت ٹریفک پولیس کے متعلقہ تمام شکایات بھی درج کروائی جاسکیں گے،فوکل پرسنز جائز شکاہات پر عملدرآمد کرکے رپورٹس ہیڈ آفس بھجوائیں گے۔