ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا میں جنگل کی آگ بے قابو، ایک ریسکیو اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا  

آسٹریلیا میں جنگل کی آگ بے قابو، ایک ریسکیو اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب یڈسک:آسٹریلیا میں جنگل کی آگ بے قابو، نیوساؤتھ ویلزمیں پچاس سے زائد مقامات زد میں آگئےجبکہ ایک ریسکیو اہلکارجان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

 آسٹریلیا میں جنگل میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،سیکڑوں فائر فائٹرز اور درجنوں فائر انجن اور ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 آگ سے سڈنی کے مضافاتی قصبے میں سولہ گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ 

 مقامی میڈیا کے مطابق آگ بجھانےکی کوشش کرتےہوئے ایک فائرفائٹر ہلاک ہوگیا۔

 واقعہ میں جلتا ہوا درخت ریسکیو اہلکار کے اوپر آگرا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔