سعید احمد: شہر لاہور میں ٹریفک آرڈیننس 2025کےنفاذکیخلاف ٹرانسپورٹرز نے ایک بار پھر پہیہ جام ہڑتال کر دی۔
آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نےسامان کی ترسیل روک دی اورٹرانسپورٹرزنےلاہورسےپاکستان بھرمیں جانےوالا تجارتی سامان پر روک لگا دی۔
صدرایسوسی ایشننبیل محمود نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کیلئےروزانہ5ہزارسےزائدٹرک تجارتی سامان کی ترسیل کرتےہیں،آج دوپہر2بجےوزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرسےمذاکرات ہیں اور امیدکرتےہیں کہ ہونیوالےمذاکرات نتیجہ خیزہونگے۔
مسائل کی سنجیدگی پر غور کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ کیےگئےتوہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رہےگی۔