ویب ڈیسک: امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا۔ایران نے اپنے شہریوں کو گرفتار کے بعد ملک بدر کرنے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان ایرانی وزارت نے امریکی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے 55 ایرانی شہری جلد وطن پہنچ جائیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بے دخلی ہے۔ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 قرعہ اندازی کیلئے ایرانی وفد کو ویزہ جاری نہ کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔