ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی حکومت نے بھارتی ائیر لائن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

مودی حکومت نے بھارتی ائیر لائن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نااہل مودی کی پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کے باعث بھارتی فضائی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کے بدانتظامی امور کے باعث بھارتی معروف ایئرلائن شدید بحران کا شکار ہوگئی، بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی تباہی پر مودی حکومت سیاسی رہنماؤں کی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ یہ بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے ، پروازوں میں تاخیر سےمسافر بے بس ہیں۔

 کانگریس رہنما پون کھیرا نے کہا یہ حکومت کی ناکامی نہیں ہے کہ اس نے انڈیگو کی اجارہ داری کو قائم ہونے دیا؟ ، کانگریس رہنما ساشیکنتھ سینتھیل نے کہا بی جے پی حکومت نےعوام کو لائنوں میں لگاکر ذلیل کر رہی ہے۔