ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ بارش، گنبدِ خضریٰ پر روح پرور مناظر  

مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ بارش، گنبدِ خضریٰ پر روح پرور مناظر  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )مدینہ منورہ  اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

 مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد ابر کرم خوب جم کر برسا۔

 بارش کے دوارن مسجد نبویؐ میں گنبد خضری پر روح پرور اور ایمان افروز مناظر دیکھے گئے۔ باران رحمت پر زائرین نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔

 بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، مدینہ منورہ اورگردونواح میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔