ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی

کراچی؛ گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی کے گبول ٹاون میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ 

ریسکیو ٹیم کے مطابق شفیق کالونی میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، دھماکہ عمارت کی پہلی منزل پرہوا، دھماکے کی وجہ سے چھت کو نقصان پہنچا، دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ عابد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لائنیں پرانی ہیں، لوگوں نے کنڈے سے گیس کنکشن لیا ہوا ہے، پرانی لائنوں سے گیس بھی لیک ہو رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تاروں میں آگ لگنے سے شارٹ سرکٹ ہوا اور پھر گیس لیکیج سے زوردار دھماکہ ہوا۔