ویب ڈیسک: احد رضا میں اور دنانیر مبین کی آن اسکرین کیمسٹری پر مبنی ڈراما سیریل ’ میم سے محبت’ میں دیگر فنکاروں کے علاوہ نظر آنے والے اسٹار کڈ کے بھی چرچے ہونے لگے۔
ڈراما سیریل ’ میم سے محبت’ ان دنوں ٹیلی ویژن اسکرین پر ناظرین کی تمام تر توجہ کا محور بنا ہوا ہے جس میں دو سال بعد ڈراموں میں کم بیک کرنے والے احد رضا میر اور پاوری گرل سے مشہور اداکارہ دنانیر مبین کی کیمسٹری کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔
اس رومانوی ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جو اس سے قبل بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ چکی ہیں۔ جبکہ اس ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض علی حسن ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامے کے کردار کی بات کریں تو اس رومانوی کہانی میں احد رضا میر سنگل والد کا کردار اداکر رہے ہیں جو محید نامی بیٹے کے والد ہیں۔ابھی اس ڈرامے کی پہلی ہی قسط نشر ہوئی ہے جس میں احد اور چھوٹے محید کے خوبصورت تعلق کو دکھایا گیا جو ناظرین کے دل جیت گیا۔
اس چائلڈ ایکٹر کی بات کریں تو اس معصوم سے دکھنے والی ننھے آرٹسٹ کا نام ’ابو ہریرہ’ ہے جو نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں سے مشہور ہے بلکہ اپنے موصومانہ انداز کے سبب بھی ناظرین کی محبتوں کا وارث بنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ابو ہریرہ ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ نامور برانڈز کیساتھ اشتہاری مہم کا بھی حصہ بن چکے ہیں جبکہ انہیں اپنی کم عمری میں ہی کئی مشہور اداکاروں جیسے صنم سعید، ثروت گیلانی، اور عماد عرفانی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔