ایک سال کے اجارہ سکوک بانڈز خریدنے میں انویسٹرز کی غیر معمولی دلچسپی

Sukuk Bond, Ajarah Sukuk Bond, Islamic Bond, City42, Pakistan Stock Exchange, PSX, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے پہلے اسلامک بانڈز کی کامیاب ترین نیلامی میں ایک سالہ اجارہ سکوک بانڈز کی نیلامی کے ہدف سے 14 گنا زیادہ پیشکشیں موصول ہو گئیں۔

حکومت نے اسٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز کو 30 ارب کے اجارہ سکوک انڈز کی فروخت کا ہدف رکھا تھا۔  تیس ارب روپے کےسکوک بانڈز خریدنے کیلئے جو پیشکیشیں موصول ہوئیں ان کی مجموعی مالیت 479 ارب روپے بنتی ہے۔

حکومت اجارہ سکوک بانڈز پر شرح منافع اور قرض لینے کی حتمی مالیت کا اعلان 11 دسمبر کو کرے گی۔