ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومبر کے دوران ترسیلاتِ زر میں اضافہ

November Remittances, Pakistan remittances, State Bank of Pakistan, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:نومبر 22 کے مقابلے میں نومبر 23 میں ترسیلات زر میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے والی نومبر 23 میں ترسیلات زر  2.30 ارب ڈالر  رہیں ، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر 23 کے مقابلے نومبر 23 میں ترسیلات زر میں 9  فیصد کمی ہوئی  ہے۔ اکتوبر 23 میں ترسیلات زر  2  ارب 50 کروڑ ڈالر تھیں۔

رواں مالی سال ترسیلات زر  میں مجموعی طور پر 10 فیصد کمی سآئی ہے۔ اس سال اب تک ترسیلاتِ زر  11 ارب ڈالر رہیں۔گزشتہ  مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ترسیلات زر 12 ارب  30 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔