الیکشن2024؛مسلم لیگ نون نے ابھی کسی کو ٹکٹ نہیں دیا، مریم اورنگزیب کی وضاحت

PMLN, Maryam Aurangzeb, PMLN PARLIMENTRY BOARD, PARTY TICKET FOR Election 2024, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے8 فروری کو عام انتخابات میں ابھی تک کسی  پارٹی امیدوار کے ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا، اب تک کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو بھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں،جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔