ٹانک میں پانچ دہشتگرد پاک فوج کے آپریشن میں جہنم واصل

ISPR, Operation in Tank, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں سیکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سات،آٹھ دسمبر کی درمیانی شب  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد جہنم واصل کر دیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں،معصوم شہریوں کے قتل، بھتہ خوری میں ملوث تھے۔
 آپریشن میں اسلحہ، ایمونیشن، دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ  مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرعلاقےمیں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے  کہ فورسزملک سےدہشت گردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں۔