لاہور میں سنگاپور کی طرز کا سفاری پارک؛ محسن نقوی نے سنگِ بنیاد رکھ دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں سفاری زو پارک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔سفاری زو  پارک  سنگاپور کے سفاری پارک کی طرز پر اپ گریڈ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جمعہ کے روز سفاری پارک کا دورہ کیا اوراپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے شیر گھر ۔ جھیل۔ ہرن اور دیگر جانوروں کے کیجز کا معائنہ کیا۔انہوں  نے بوٹ میں بیٹھ کر جھیل کا بھی مشاہدہ کیا ، انہوں نے جھیل کے پانی کو صاف کرنے کی ہدایت کر دی۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ جھیل کے اطراف بچوں اور شہریوں کی دلچسپی کے لیے مزید تفریحی اقدامات کئے جائیں۔

محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ سفاری پارک میں نئے جانور لائے جائیں گے۔ یہاں ہاتھی،گینڈا،زرافہ،زیبرا،شترمرغ اورہرن کی مختلف اقسام کا اضافہ کیا جائے گا۔  جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔
سفاری پارک میں افریقن زون،ڈیزٹ اورسالٹ رینج بنائے جائیں گے،نائٹ سفاری بھی شروع کی جائے گی۔شہری سفاری پارک میں خصوصی بنائے گئے HUTمیں قیام بھی کر سکیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ سفاری پارک میں ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔  لاہور چڑیا گھرکے ساتھ سفاری پارک کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ لاہورچڑیا گھر کے ساتھ سفاری پارک میں دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزراء عامر میر،بلال افضل۔ مشیر وہاب ریاض۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز جنگلات، وائلڈ لائف وماہی پروری،تعمیرات ومواصلات،لائیو سٹاک،ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے