اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 284 روپے سے نیچے آگیا، انٹربینک میں ڈالر 284.12 روپے سے کم ہوکر 283.87 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر25 پیسے کمی سے 284.75 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے بڑھ کر 307 روپے، برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 360 روپے، امارتی درہم 10 پیسے اضافے سے 77.80 روپے، سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 75.80 روپے پر پہنچ گیا۔