چودھری پرویزالہٰی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

چودھری پرویزالہٰی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالہٰی کے ذاتی معالج ڈاکٹر نعمان نصیر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، چودھری پرویز الہٰی کے وکیل عمیر شفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی دل کے مریض ہیں اور گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی، پرویز الہٰی اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر نعمان نصیر سے ملاقات اور چیک اپ کروانے کے خواہاں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہفتے کے روز ڈاکٹر نعمان نصیر کو پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت دے۔

عدالت نے سپرنٹنڈڈنٹ اڈیالہ جیل کو ڈاکٹر نعمان نصیر کی پرویز الہٰی سے ملاقات کے احکامات جاری کر دیے۔