جو بھی سیاسی میدان میں آئے اسے سوچنا چاہئے ملک کیلئے کچھ کرنا ہے، نواز شریف

جو بھی سیاسی میدان میں آئے اسے سوچنا چاہئے ملک کیلئے کچھ کرنا ہے، نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالیں، خواہش ہے پاکستان کو اس گرداب سے باہرن کالا جائے۔

 تٖفصیلات کے مطابق ن لیگ کے پانچویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ہمارا مطالبہ اقتدار نہیں، قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا ، وقت اچھا اور کچھ کم اچھا بھی آیا، وقت کو برا نہیں کہنا چاہئے، اتارچڑھاؤ زندگی کا حصہ ہے مگر کچھ زخم کبھی نہیں بھرتے۔ جو بھی سیاسی میدان میں آئے اسے سوچنا چاہئے ملک کیلئے کچھ کرنا ہے، البتہ ہماری بدنصیبی ہے گزشتہ 75 سال سے کھیل کھیلے جاتے رہے، ملک پر ایک کھلنڈرا مسلط کیا گیا جسے معیشت کا کچھ پتا نہیں تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ وہ شخص صرف زبانی کلامی ریاست مدینہ کہتا تھا ریاست مدینہ کیا تھی اسے دور دور تک کوئی اندازہ نہیں، دوسروں کو نیچا دکھانے کیلئے ریاست مدینہ کا نام لیتے رہے، جب کبھی سوچتا ہوں تو پھر یہ باتیں کرنی پڑتی ہیں،190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، بند لفافہ دکھا کر کابینہ سے اپروول لیتے رہے، لفافہ کھول کر ہی نہیں دکھایا، سپریم کورٹ نے کہا یہ حکومت پاکستان کا پیسہ ہے وہاں جانا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہنا کہ وہ پھر کہتے ہیں بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں، اگر آپ قوم کا 60 ارب روپے کھا جائیں گے تو بجلی کی قیمتیں ہی بڑھیں گی، 60 ارب روپے نہ کھاتے تو بجلی کا کارخانہ لگ جاتا،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے باہر نکالیں۔